ویتنام کے فو کووک جزیرہ کے پاس ہوئے کشتی حادثہ میں 15 ہندوستانی سیاحوں کی موت پر پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ ہندستانی سفارتخانہ نے 11 جولائی کو اس سلسلے میں آفیشیل جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 15 مہلوکین میں 13 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سبھی 15 مہلوکین کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق کشتی پلٹنے سے تمل ناڈو کے 10، آندھرا پردیش کے 3 اور کیرالہ کے 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہنوئی میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے ویتنام کے فو کووک جزیرہ کے قریب کشتی پلٹنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’فو کووک کے قریب ہوئے دردناک کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے 15 ہندوستانیوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے ہمیں بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ یہ فہرست ہمیں ویتنام کے افسران سے ملی ہے۔ ہماری دعائیں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ہو چی منھ سٹی میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔‘‘ جاری فہرست کے مطابق مہلوکین کے نام اس طرح ہیں: سنیل کمار (تمل ناڈو)، مروگا پربھو (تمل ناڈو)، سری دھر (تمل ناڈو)، شیخ عبداللہ (تمل ناڈو)، بالاجی (تمل ناڈو)، ونئے کمار (تمل ناڈو)، روی شنکر (تمل ناڈو)، بابو کپوسوامی (تمل ناڈو)، الاگوراجن شیواسوامی (تمل ناڈو)، نالاپیٹا روی تیجا (آندھرا پردیش)، سری دھر مودیام (آندھرا پردیش)، جیہ لکشمی (آندھرا پردیش)، اویکوٹ چیریاں تھامس (کیرالہ)، لوینی تھامس (کیرالہ)۔ اس حادثہ پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب ہندوستانی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کے المناک حادثے پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے، ان سے میری دلی تعزیت ہے۔ میری دعائیں ان افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہیں جو اب بھی لاپتہ ہیں اور کربناک انتظار سے گزر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں حکومت ہند اور وزارت خارجہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویتنامی حکام کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے جاری ریسکیو آپریشن میں ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کریں۔‘‘ کانگریس نے بھی اس حادثہ پر اظہار غم کیا ہے۔ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب ہندوستانی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کے اندوہناک طور پر پلٹ جانے سے جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان سے ہم دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں‘‘ پارٹی نے مزید کہا کہ ’’دعا کرتے ہیں کہ جو افراد اب بھی لاپتہ ہیں، وہ بحفاظت واپس لوٹ آئیں۔ اس دل خراش سانحے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات