 
											نئی دہلی، 30 اکتوبر (: ہندستان نے 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین تہوّر حسین رانا کے پاکستان سے تعلقات کی تحقیقات کے سلسلے میں امریکہ سے مدد طلب کی ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے وزارتِ داخلہ کے ذریعے امریکی حکام سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے ۔ یہ قدم ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے ہندوستان کے جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق این آئی اے نے اپنے امریکی ہم منصب اداروں کو کچھ مخصوص سوالات بھیجے ہیں، جن میں رانا کے پاکستانی اداروں کے ساتھ ممکنہ تعلقات سے متعلق اطلاعات مانگی گئی ہیں۔ این آئی اے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، اطلاعات اکٹھی کرنے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے ۔ ہم نے امریکہ کو چند سوالات بھیجے ہیں اور فی الحال ان کے جوابات کا انتظار کر رہے ہیں۔این آئی اے نے جولائی میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں ڈیوڈ کولمین ہیڈلی، تہوّر حسین رانا، لشکرِ طیبہ اور حرکت الجہاد الاسلامی کے دیگر ارکان پر ہندوستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Source: uni news
 
								وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
 
								سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
 
								بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
 
								آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
 
								جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
								بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
										بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
 
										حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو