National

ہندستان نے روسی شہریوں کے لیے 30 دنوں کے مفت ای ٹورسٹ ویزا کا اعلان کیا

ہندستان نے روسی شہریوں کے لیے 30 دنوں کے مفت ای ٹورسٹ ویزا کا اعلان کیا

نئی دہلی، 5 دسمبر: ہندستان نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے روسی شہریوں کے لیے 30 دنوں کا مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 دن کے گروپ ٹورسٹ ویزا کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ"مجھے خوشی ہے کہ بہت جلد ہم روسی شہریوں کے لیے 30 دن کا مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 دن کا گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرانے جا رہے ہیں،"۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہند-روس تعاون دشوار موسمی حالات والے خطوں میں سمندری تربیت سمیت نئے شعبوں میں پھیل رہا ہے ۔ دونوں ممالک قطبی سمندری حدود میں آپریشن کے واسطے ہندوستانی سمندری جہازوں کو تربیت دینے کے لیے مل کر کام کرنا شروع کریں گے ۔ روسی صدر ولادیمر پوتن نے کہا "اب ہم قطبی آبی علاقوں میں آپریشن کے لیے ہندوستان کے سمندری جہازوں کو تربیت دینے میں بھی تعاون کریں گے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments