National

ہندستان نے روس سے تیل کی خریداری پر برطانیہ کی پابندی کو خارج کیا

ہندستان نے روس سے تیل کی خریداری پر برطانیہ کی پابندی کو خارج کیا

نئی دہلی، 16 اکتوبر: ہندستان نے روس سے تیل خریدنے والی ہندستانی کمپنی پر عائد پابندیوں کو بظاہر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی تجارت میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کے روز یہاں ہفتہ واری بریفنگ میں اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان اس طرح کی یکطرفہ پابندیوں کو جائز نہیں سمجھتا اور اپنے شہریوں کی توانائی کی ضروریات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ ترجمان نے کہا، "ہم نے برطانیہ کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین پابندیوں کو دیکھا ہے ۔ ہم کسی یکطرفہ پابندی کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ حکومت اپنے شہریوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کی حفاظت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے ۔ ہندوستانی کمپنیاں دنیا کے متعدد ممالک سے اپنی توانائی کی ضروریات کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق پورا کرتی ہیں۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ توانائی کی تجارت کے معاملے میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ۔" واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دورہ ہند سے واپسی کے بعد برطانیہ نے روس سے تیل خریدنے والی ہندستانی کمپنی نایرا انرجی لمیٹڈ پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments