National

ہندستان نے خالصتان نواز تنظیم پر پابندی لگانے کے برطانیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

ہندستان نے خالصتان نواز تنظیم پر پابندی لگانے کے برطانیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی، 8 دسمبر: ہندستان نے خالصتان حامی ممنوعہ تنظیم 'ببر خالصہ' سے مبینہ تعلقات کے الزام میں ایک برطانوی سکھ کاروباری اور اس سے منسلک ایک گروہ پر برطانوی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کا خیرمقدم کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندیپ جیسوال نے پیر کو ہفتہ وار بریفنگ میں سوالات کے جواب میں کہا کہ برطانوی حکومت کے اقدامات دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ''ہم برطانوی حکومت کی جانب سے ہندوستان مخالف شدت پسند تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط کرتے ہیں اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں اور بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورکس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔''

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments