نئی دہلی، 11 مارچ: ہندستان نے کانڈلا بندرگاہ آنے والے تھائی لینڈ کے مال بردار بحری جہاز 'میورے ناری' پر آبنائے ہرمز میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی اور تجارت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے ۔ وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں تھائی لینڈ کے جہاز 'میورے ناری' پر حملے کی رپورٹوں کا نوٹس لیا ہے ۔ یہ جہاز ہندوستان کی کانڈلا بندرگاہ کی طرف آ رہا تھا۔ وزارت نے کہا کہ ہندوستان اس بات کی مذمت کرتا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے دوران تجارتی جہاز رانی کو فوجی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس تنازع کے پہلے مرحلے میں ایسے کئی حملوں میں ہندوستانی شہریوں سمیت قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور اب ان حملوں کی شدت میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان کا یہ موقف ہے کہ تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے اور معصوم سویلین عملے کے ارکان کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے ، یا جہاز رانی اور تجارت کی آزادی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو