رائے پور، یکم دسمبر (یو این آئی) اکشر پٹیل کے تین وکٹ، دیپک چاہر کے دو وکٹ اور رنکو کی 46 رنز کی صبر آزما جارحانہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو آسٹریلیا کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی ہے۔ ہیڈ اور فلپ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ جوش فلپ کی سات گیندوں میں آٹھ رنز پر گرا۔ انہیں روی بشنوئی نے بولڈ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ پانچویں اوور میں 44 رنز پر گرا۔ ٹریوس ہیڈ 16 گیندوں میں 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہ اکشر پٹیل کی گیند پر مکیش کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کا تیسرا وکٹ ساتویں اوور میں 52 رنز پر گرا۔ آرون ہارڈی نو گیندوں میں آٹھ رنز بنانے کے بعد اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بین میکڈرموٹ آسٹریلیا کے چوتھے بلے باز تھے جو 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے انہیں بولڈ کیا۔دیپک چاہر نے ٹم ڈیوڈ کو یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرا کر پانچویں وکٹ حاصل کیا۔ ڈیوڈ نے 20 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ اس کے بعد میتھیو شارٹ چھٹے وکٹ کے طور پر چاہر کا شکار بنے۔ اویس نے ایک رن پر بین ڈوارشوئس کو بولڈ کرکے آسٹریلیا کو ساتواں جھٹکا دیا۔ آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ 36 اور کرس گرین دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی سدھی ہوئی بالنگ کے سامنے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے تین اور دیپک چاہر نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ روی بشنوئی اور اویس خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل رنکو سنگھ 46، یشسوی جیسوال 37، جتیش شرما 35 اور رتوراج گائیکواڑ 32 رنز کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ۔ شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے آتے ہوئے یشسوی اور رتوراج کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ چھٹے اوور میں ہارڈی نے یشسوی کو 37 رنز پر میک ڈرموٹ کے ہاتھوں آؤٹ کر اکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں شریاس ایر آٹھ رنز بنا کر سنگھا کا شکار بنے۔ وہ گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان سوریہ کمار یادو نویں اوور میں ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ ڈوارشوئس کی گیند پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رتوراج بھی 32 رنز بنانے کے بعد 14ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد رنکو اور جتیش نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور کچھ دلکش شاٹس لگائے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ جتیش 35 رن 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور تین پرکشش چھکے بھی لگائے۔ اس کے بعد اکشر پٹیل اور دیپک چاہر دونوں صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ 20ویں اوور میں رنکو سنگھ کو 46 کے اسکور پر بہرنڈورف نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ روی بشنوئی چار رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ اویس خان ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 174 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے تین وکٹ حاصل کئے۔ تنویر سنگھا اور جیسن بہرنڈورف نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا وہیں ایرون ہارڈی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
Source: uni news service
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا