National

ہندستان نے اقلیتوں کے حوالے سے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنا جائزہ لے

ہندستان نے اقلیتوں کے حوالے سے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنا جائزہ لے

نئی دہلی، 29 دسمبر: ہندستان نے اقلیتی برادریوں کے بارے میں پاکستان کے تبصروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے مایوس کن ریکارڈ رکھنے والے ملک کو دوسروں کو مشورہ دینے سے پہلے خود کا جائزہ لینا چاہیے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پیر کو ہندوستان میں اقلیتوں کے حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کردیا۔ مسٹر جیسوال نے کہاکہ "ہم واضح طور پر ایک ایسے ملک کے مبینہ تبصروں کو مسترد کرتے ہیں جس کا اس معاملے پر مایوس کن ریکارڈ خود بولتا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتوں پر ہولناک اور منظم ظلم و ستم ایک واضح حقیقت ہے ۔ انگلیاں اٹھانے والے اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتے ۔" قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے کرسمس کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر سوالات اٹھائے تھے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments