National

ہندستان نے افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا

ہندستان نے افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا

نئی دہلی، 30 اکتوبر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپوں اور ناکام مذاکرات کے بعد بڑھتے تناو کے درمیان ہندستان نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ہوئی بات چیت کی ناکامی اور ہندستان کی جانب سے کابل میں اپنے ٹیکنیکل مشن کو مکمل سفارت خانے کا درجہ دیے جانے کے چند دن بعد، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا، "میں اپنی پچھلی بریفنگ میں کہی گئی بات دہراتا ہوں۔ پاکستان، افغانستان کے اپنے ہی علاقوں پر خودمختاری کے استعمال سے برہم ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بغیر کسی سزا کے سرحد پار دہشت گردی کرنے کا حق حاصل ہے ۔ لیکن اس کے ہمسایہ ممالک کے لیے یہ ناقابلِ قبول ہے ۔ ہندستان افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔" ہندستان کا یہ بیان افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ہندستان کے دورے اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ان کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے تصدیق کی کہ ہندستانی کمپنیوں کو چین سے نایاب معدنیات درآمد کرنے کے لائسنس دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "کچھ ہندستانی کمپنیوں کو چین سے نایاب معدنیات درآمد کرنے کے اجازت نامے ملے ہیں۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments