نئی دہلی، 25 جنوری: ہندستان میں برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے سابق صحافی مارک ٹلی کا اتوار کی صبح دہلی کے پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔ مارک ٹلی نے صبح 10 بجے میکس اسپتال، ساکیت میں آخری سانس لی۔ مارک ٹلی ہندوستان میں طویل ترین وقفے تک خدمات انجام دینے والے بی بی سی کے نامہ نگاروں میں سے ایک تھے اور انہیں ریڈیو لیجنڈ بھی شمار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے 1994 میں بی بی سی سے استعفیٰ دینے کے بعد فری لانس صحافی کے طور پر کام جاری رکھا اور نئی دہلی میں رہنے کا فیصلہ کیا، جسے وہ اپنا گھر تصور کرتے تھے ۔ وہ اپنی لیو ان پارٹنر گیلین رائٹ کے ساتھ رہتے تھے ۔ مارک ٹلی نے 22 سال تک ہندستان میں بی بی سی کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دیں اور اپنے مقصد، صحافتی فرائض کی ادائیگی اور مستند رپورٹنگ کی وجہ سے عام وخاص میں معروف تھے ۔ پچھلی چھ دہائیوں میں مارک ٹلی ریڈیو سننے والوں کی نسلوں کے لیے ہندوستان کی سب سے قابل اعتماد اور معروف آواز بنے رہے ۔ نامہ نگار کے طور پر انہوں نے 1971 کی ہند-پاکستان جنگ، ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ، بھوپال گیس سانحہ، 'آپریشن بلیو اسٹار'، سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کا قتل، بابری مسجد کا انہدام جیسے اہم واقعات کی بھرپور رپورٹنگ کی۔ مسٹر مارک ٹلی نے نے متعدد تنقیدی کتابیں تصنیف کیں جن میں 'انڈیا ان سلو موشن'، 'دی ہارٹ آف انڈیا'، 'انڈیاز ان اینڈنگ'، 'نان اسٹاپ انڈیا' وغیرہ شامل ہیں۔ وہ انتہائی قابل احترام شخصیت کے مالک تھے ۔ وہ حکومت ہند کے شہری اعزازات پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ تھے ، اور انہیں نامہ نگار کے طور پر اپنی خدمات کے لئے برطانوی حکومت کی طرف سے نائٹ کے خطاب سے بھی نوازا گیا تھا۔ بی بی سی سے استعفیٰ دینے کے بعد بھی انہوں نے 2019 تک چینل کے ریڈیو پروگرام 'سم تھنگ انڈرسٹوڈ' کے میزبان کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کی پیدائش 24 اکتوبر 1935 کو کلکتہ کے ٹالی گنج میں برطانوی والدین سے ہوئی تھی۔ مسٹر مارک ٹلی نے ابتدائی سال ہندستان میں گزارنے کے بعد اپنی اعلی تعلیم کے لیے انگلینڈ کا سفر کیا، جہاں انہوں نے ممتاز اداروں مارلبورو کالج اور ٹرینیٹی ہال، کیمبرج میں تعلیم حاصل کی۔ 1964 میں، انہوں نے ہندوستان میں بی بی سی کے نامہ نگار کے طور پر کام شروع کیا، جس سے ملک کے ساتھ ان کی وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے ، جس سے ان کی باقی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی تشکیل پائی۔
Source: UNI News
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو