نئی دہلی، 20 دسمبر : ہندستان کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر صحت مولوی نور جلال جلالی نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندستان ہمیشہ سے افغانوں کے لیے دوسرا گھر رہا ہے ۔ مولوی جلالی یہاں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ افغانستان کا ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی تھا۔ مسٹر جلالی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ "ہندوستان ہمیشہ سے افغان عوام کے لیے دوسرا گھر رہا ہے اور ہم یہ مانتے ہیں کہ ہندوستانی ہمارے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بھائیوں کی طرح ہیں۔" پی ایچ ڈی سی سی آئی کی ایک ریلیز کے مطابق اس تقریب میں ہندستان اور افغانستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے ، خاص طور پر دوا سازی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے افغانستان کے مستقبل کی ایک پُرامید تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان کو طویل عرصے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ، لیکن آج ملک امن کی طرف بڑھ رہا ہے اور خوشحالی کی جانب بتدریج کام کر رہا ہے ۔"
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو