ہندستانی معیشت نے مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر مدت) میں 8.2 فیصد کی مضبوط شرح ترقی حاصل کی ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت کی شرح ترقی 5.6 فیصد سے بہت زیادہ ہے۔ یہ جانکاری وزارت برائے شماریات و پروگرام نفاذ نے 28 نومبر کو دی۔ اس طرح مالی سال 2026 کی پہلی چھ ماہی میں شرح ترقی 8 فیصد کی ہو گئی ہے، جو کہ مالی سال 2025 کی پہلی چھ ماہی میں 6.1 فیصد تھی۔ وزارت کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی جولائی-ستمبر مدت میں ملک کی نامینل جی ڈی پی میں 8.7 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقی جی ڈی پی شرح ترقی کے 8 فیصد سے اوپر نکلنے کے سبب سیکنڈری اور ٹیرٹیئری سیکٹر کی مضبوط کارکردگی تھی۔ مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں سیکنڈری سیکٹر کی شرح ترقی 8.1 فیصد اور ٹیرٹیئری سیکٹر کی شرح ترقی 9.2 فیصد رہی ہے۔ سیکنڈری سیکٹر میں شامل مینوفیکچرنگ کی شرح ترقی 9.1 فیصد اور کنسٹرکشن کی شرح ترقی 7.2 فیصد رہی ہے۔ ٹیرٹیئری سیکٹر میں فنانشیل، رئیل اسٹیٹ اور پروفیشنل سروسز میں 10.2 فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زراعت اور اس سے منسلک سیکٹر کی شرح ترقی 3.5 فیصد رہی ہے۔ علاوہ ازیں الیکٹرسٹی، گیس، واٹر سپلائی اور دیگر یوٹلٹی سروسز سیکٹر کی شرح ترقی 4.4 فیصد رہی۔ مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں پی ایف سی ای (پرائیویٹ فائنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر) میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں اس میں 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ رواں مالی سال کی ستمبر سہ ماہی میں سرکاری فائنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر (جی ایف سی ای) میں 2.7 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں یہ 4.3 فیصد بڑھی تھی۔ حکومت کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں برآمدگی 5.6 فیصد بڑھی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں 3 فیصد بڑھی تھی۔ رواں مالی سال کی جولائی-ستمبر مدت میں درآمدات میں 12.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں ایک فیصد کی شرح سے بڑھی تھی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو