National

ہندستان اور عمان کے درمیان مفت تجارتی معاہدہ پر ہوا دستخط، پی ایم مودی ’آرڈر آف عمان‘ سے نوازے گئے

ہندستان اور عمان کے درمیان مفت تجارتی معاہدہ پر ہوا دستخط، پی ایم مودی ’آرڈر آف عمان‘ سے نوازے گئے

ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے 18 دسمبر کو عمان کے سلطان ہاشم بن طارق السعید سے ملاقات کی اور دو فریقی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ہندستان اور عمان نے ’مفت تجارتی معاہدہ‘ (ایف ٹی اے) پر دستخط کیے، جس کے دور رَس اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔ اس موقع پر عمان حکومت نے دو فریقی تعلقات کو مضبوط کرنے میں تعاون کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’آرڈر آف عمان‘ سے نوازا۔ ہندستان اور عمان کے درمیان مفت تجارتی معاہدہ پر دستخط سے ہندوستان کو اہم شعبوں مثلاً کپڑا، چمڑا، جوتے، زیورات، انجینئرنگ مصنوعات، پلاسٹک، فرنیچر، زرعی مصنوعات، دوائیاں، میڈیکل ڈیوائس اور آٹوموبائل کی برآمدات کو فروغ ملے گا۔ اس سے روزگار پیدا ہوگا اور کاریگروں، خواتین کی قیادت والی صنعتوں کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم ای کو مضبوطی ملے گی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ 6 مہینوں میں ہندستان کا یہ دوسرا مفت تجارتی معاہدہ ہے۔ ہندستان نے گزشتہ کچھ سالوں میں کئی مفت تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جن سے ملک کے کسانوں، کاروباریوں اور ایکسپورٹرس کو فائدہ مل رہا ہے۔ یہ بھی توجہ طلب ہے کہ ہندستان کا پہلے سے ہی ’خلیج تعاون کونسل‘ (جی سی سی) کے ایک رکن ملک یو اے ای کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ ہے، جو مئی 2022 میں نافذ ہوا تھا۔ جی سی سی کے دیگر رکن ممالک بحرین، کویت، سعودی عرب اور قطر ہیں۔ ہندوستان اور قطر بھی جلد ہی تجارتی معاہدے کے لیے گفت و شنید شروع کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments