National

’ہندو گروتھ ریٹ‘ کا داغ دراصل ’کانگریس گروتھ ریٹ‘ تھا، این ڈی اے اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب

’ہندو گروتھ ریٹ‘ کا داغ دراصل ’کانگریس گروتھ ریٹ‘ تھا، این ڈی اے اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے سب سے طویل عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد این ڈی اے (قومی جمہوری اتحاد) کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کی سست معاشی ترقی کو ’’ہندو گروتھ ریٹ‘‘ کا نام دے کر کروڑوں ہندوؤں پر ایک بے بنیاد داغ لگایا گیا، جبکہ حقیقت میں اس کا نام ’’کانگریس گروتھ ریٹ‘‘ ہونا چاہیے تھا۔ دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ این ڈی اے کے ایک اہم اجلاس میں وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس اجلاس میں مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اور اتحاد کے سرکردہ رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے لیے ’’جنتا جناردن‘‘ یعنی عوام خدا کا روپ ہیں اور عوام کی خدمت ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا نیا متوسط طبقہ ملک کی ترقی کی اصل طاقت بن چکا ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متوسط طبقہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں، ان کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کانگریس دور کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک کی کم ترقیاتی شرح کو ’’ہندو گروتھ ریٹ‘‘ کہا جاتا تھا۔ اس اصطلاح کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ہندوستان کی بڑی آبادی اور بالخصوص ہندو اکثریت ترقی کی رفتار میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک غلط تصور تھا بلکہ ملک کی اکثریتی آبادی کے ساتھ ناانصافی بھی تھی۔ مودی کے مطابق اگر اس دور کی کمزور معاشی کارکردگی کو کوئی نام دیا جانا چاہیے تھا تو وہ ’’کانگریس گروتھ ریٹ‘‘ ہونا چاہیے تھا، کیونکہ اس کی اصل وجہ حکومت کی پالیسیاں اور انتظامی ناکامیاں تھیں، نہ کہ ملک کی آبادی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments