ہندستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ سے متعلق اہم جانکاریاں جیسے جیسے سامنے آ رہی ہیں، کانگریس مودی حکومت پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ سب سے اہم بات تو یہی ہے کہ ہندوستانی سامانوں پر امریکہ 18 فیصد ٹیرف لگائے گا اور امریکی سامانوں پر ہندوستان میں صفر تک ٹیرف لگے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر معاشیات بھی اس تجارتی معاہدہ پر فکر ظاہر کر رہے ہیں۔ اب کانگریس نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’ایپسٹین فائلز کے خوف سے مودی نے ٹرمپ کے آگے پوری طرح سرینڈر کر دیا ہے۔‘‘ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگایا تھا۔ اب اس ٹیرف کو ہٹاتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا ہے– ’ہندوستان نے عزائم ظاہر کیے ہیں کہ وہ روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ اب روس کی جگہ امریکہ سے تیل کی خریداری ہوگی۔‘ اتنا ہی نہیں، ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے– ’ہم ہندوستان پر نگرانی رکھیں گے۔ اگر یہ لگا کہ ہندوستان پھر سے روس سے تیل خرید رہا ہے تو ہم فوراً ٹیرف ٹھوک دیں گے۔‘ ٹرمپ کے اس بیان سے صاف ہے کہ نریندر مودی کمپرومائزڈ ہیں۔ ٹرمپ جو چاہ رہے ہیں، ویسا ہی مودی کر رہے ہیں۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے لکھا ہے ’’مطلب یہ کہ مودی نے ملک کے فیصلہ، ملک کے وقار، سب کچھ ٹرمپ کے آگے رہن رکھ دیا ہے۔ صرف اس لیے کہ ایپسٹین فائلز میں جو ان کے کارنامے ہیں، وہ باہر نہ آئیں۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’مودی آج جو کر رہے ہیں، اس کا نقصان ملک کو طویل وقت تک برداشت کرنا ہوگا۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو