Entertainment

نائیجیریا کی معروف گلوکارہ کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

نائیجیریا کی معروف گلوکارہ کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

ابوجا: نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں سانپ کے ڈسنے سے معروف ابھرتی ہوئی گلوکارہ افنانیا نوانگین چل بسیں، معاملہ سامنے آنے پر ملک میں نظامِ صحت پر شدید تنقید اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افنانیا نوانگین کو عالمی ٹی وی شو دی وائس نائیجیریا میں ریحانا کے مشہور گانے ٹیک اے بو کی شاندار پرفارمنس کے بعد خاصی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق وہ اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ ایک زہریلے کوبرا نے ان کی کلائی پر ڈس لیا، کوبرا کا یہ حملہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ پکڑنے والے افراد گلوکارہ کے اپارٹمنٹ سے درمیانے سائز کے سانپ کو نکال رہے ہیں۔ گلوکارہ کی قریبی دوست کے مطابق ابتدائی کلینک میں اینٹی وینم دستیاب نہ ہونے کے باعث افنانیا نوانگین کو فیڈرل میڈیکل سینٹر جابی منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے تک ان کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوکارہ سانس لینے میں شدید دشواری کا شکار تھیں اور صرف اشاروں کے ذریعے بات کر پا رہی تھیں۔ نائیجیریا بھر میں افنانیا نوانگین کی موت کے بعد نظامِ صحت خصوصاً اینٹی وینم کی عدم دستیابی پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ سماجی حلقے حکومت سے فوری اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments