نئے سال کے جشن سے قبل آپریشن آگھات کے تحت 285افراد گرفتار نئے سال کے جشن سے قبل دہلی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 'آپریشن آگھات کے تحت 285 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ ایکسائز ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ (منشیات)، اور جوئے کے قانون کے تحت 285 افراد گرفتار۔ 504 افراد کو احتیاطی اقدامات کے تحت پکڑا گیا، جبکہ 1,306 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا۔ 116 ایسے افراد گرفتار کیے گئے جن کا سابقہ ریکارڈ مجرمانہ رہا ہے۔ 10 پراپرٹی مجرم اور 5 گاڑیاں چوری کرنے والے بھی پکڑے گئے۔پولیس نے اس وسیع آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا ہےڈی سی پی ساوتھ ایسٹ ہیمنت تیواری کے مطابق، یہ آپریشن امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں پولیس کے ردعمل کو بہتر بنانا اور کمیونٹی پولیسنگ کو مضبوط کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں 'آپریشن آگھات' کے پہلے مرحلے میں بھی دہلی پولیس نے بڑی تعداد میں گرفتاریاں اور برآمدگی کی تھی۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو