National

ناروے نے مودی کو اپنے سب سے بڑے اعزاز 'رائل نارویجین آرڈر آف میرٹ' کے گرینڈ کراس سے نوازا

ناروے نے مودی کو اپنے سب سے بڑے اعزاز 'رائل نارویجین آرڈر آف میرٹ' کے گرینڈ کراس سے نوازا

اوسلو، 18 مئی : ناروے نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز 'رائل نارویجین آرڈر آف میرٹ' کے گرینڈ کراس سے نوازا ہے ۔ ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم نے انہیں اس باوقار اعزاز سے سرفراز کیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ یہ مایہ ناز تمغہ ہندوستان کے عوام کے نام وقف کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا، "رائل نارویجین آرڈر آف میرٹ کا گرینڈ کراس اعزاز حاصل کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔ یہ اعزاز ہندوستان کے عوام کو وقف ہے اور ہندوستان و ناروے کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت ہے ۔ یہ عالمی ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا عکاس ہے ۔" یہ وزیر اعظم مودی کو ملنے والا 32 واں بین الاقوامی اعزاز ہے ۔ انہیں یہ تمغہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل اتوار کے روز سویڈن نے بھی مسٹر مودی کو اپنے سب سے بڑے اعزاز "آرڈر آف دی نارتھ اسٹار" سے سرفراز کیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ممالک کے دورے کے چوتھے مرحلے میں دو دن کے سرکاری سفر پر ناروے آئے ہوئے ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments