مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ذات پات کی دیوار نے ایک اور محبت کو موت کے حوالے کر دیا۔ او بی سی سماج کی لڑکی آنچل مامیدکر اور دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے سکشم کا تین سال پرانا عشق اس وقت اندوہناک انجام کو پہنچا جب لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پہلے ڈنڈوں سے مارا اور پھر گولی مار کر قتل کر دیا۔ سکشم کی موت کے بعد آنچل نے اس کے جسد خاکی کے ساتھ شادی کرلی۔ قتل کے بعد مقتول کے ہاتھ سے سندور بھرکر آنچل نے اس مردہ شخص کو اپنا شوہر مان لیا اور وہیں سے رخصت ہو کر سکشم کے گھر پہنچی۔ اس واقعہ نے نہ صرف سماج کو جھنجھوڑا بلکہ یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا محبت جرم ہے؟ واقعہ کے بعد آنچل نے بتایا کہ دونوں گزشتہ تین سال سے رشتے میں تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے، مگر ذات اور سماجی بندشیں آڑے آگئیں۔ آنچل نے کہا: ’’سکشم کی ذات الگ تھی۔ میرے پاپا کہتے تھے کسی اور سے شادی کردیں گے مگر اس سے نہیں۔ پاپا اور بھائی مسلسل اسے دھمکیاں دے رہے تھے۔ آخرکار انہوں نے اسے مار ڈالا۔‘‘ یہ بیان صرف ایک لڑکی کا نہیں بلکہ ان بے شمار نوجوانوں کی آواز ہے جن کے خواب سماجی تعصب اور خاندانی انا کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ این سی آر بی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ بھارت میں قتل کی تیسری سب سے بڑی وجہ محبت یا ناجائز تعلقات ہیں۔ 2022 کی رپورٹ کے مطابق قتل کی پہلی دو بڑی وجوہات جھگڑے اور ذاتی دشمنی ہیں، جبکہ تیسری وجہ عشق یا رومانوی تعلقات ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو