Entertainment

نانا پاٹیکر کی76 سال کی عمر میں فٹنس دیکھ کر مداح حیران

نانا پاٹیکر کی76 سال کی عمر میں فٹنس دیکھ کر مداح حیران

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ 76 سال کی عمر میں بھی باآسانی ٹرائی سیپ ڈِپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو فوٹوگرافر اور پروڈیوسر اتل کاسبیکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں نانا پاٹیکر سفید بنیان اور شارٹس میں نظر آرہے ہیں، گلے میں گمچھا ڈالے ہوئے اور بارز پر 15 ڈِپس مکمل کرتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں وہ مسکراتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھتے ہیں۔ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے اس ویڈیو پر بھرپور ردعمل دیا۔ اداکارہ شلپا شیٹی، راہول دیو اور وینیت کمار نے کمنٹس کیے جبکہ ریپر بادشاہ نے بھی ویڈیو پر ردعمل دیا۔ مداحوں نے انہیں "لیجنڈ" اور "انسپریشن" قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments