National

نالندہ: مندر میں چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

نالندہ: مندر میں چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

راجگیر، 15 جون: بہار کے ضلع نالندہ کے راجگیر میں واقع جھنکیا بابا مندر کے احاطے میں چوری کے الزام میں دو نوجوانوں کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح دو نوجوان مندر کی پچھلی دیوار پھلانگ کر احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مندر میں موجود سادھو سنتوں کی نظر ان پر پڑی تو دونوں وہاں سے فرار ہونے لگے ، لیکن مقامی لوگوں نے انہیں پکڑ لیا۔اس کے بعد مشتعل افراد نے دونوں نوجوانوں کی شدید پٹائی کر دی، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر راجگیر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی حالت میں دونوں نوجوانوں کو سب ڈویژنل اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی علاج کے بعد ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) ریفر کر دیا گیا، جہاں دورانِ علاج دونوں کی موت ہو گئی۔متوفیان کی شناخت پنٹو کمار (22 سال) اور شروَن کمار (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے ، جو دیپ نگر تھانہ علاقے کے گنج پر کے رہائشی تھے ۔ راجگیر کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) سنجیت کمار گپتا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ اور مندر کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ واقعے میں کون کون لوگ شامل تھے اور نوجوانوں کو اتنی شدید چوٹیں کیسے آئیں۔ڈی ایس پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے ، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments