ناگپور ، 19 دسمبر: مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں واقع بُٹیبوری ایم آئی ڈی سی فیز-2 کے اوادا سولر پلانٹ میں جمعہ کی صبح ایک ہولناک حادثہ پیش آیا، جہاں پلانٹ احاطے میں نصب پانی کا ٹینک اچانک پھٹ گیا۔ اس حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ حادثے کے فوراً بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی خدمات کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بچا¶ آپریشن شروع کیا گیا۔ امدادی کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ ہلاک ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے ۔ پلانٹ انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کسی کی لاپروائی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد مقامی صنعتی علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور ایک بار پھر مزدوروں کی حفاظت، صنعتی تحفظ کے معیارات اور حفاظتی ضوابط پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ صنعتی اداروں میں حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو