National

’نہ کسی کو اسنان سے روکا جائے اور نہ ہی دان سے‘، اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر بڑا حملہ

’نہ کسی کو اسنان سے روکا جائے اور نہ ہی دان سے‘، اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر بڑا حملہ

پریاگ راج میں جاری ماگھ میلے کے دوران مونی اماوسیہ کے اسنان سے متعلق پیدا ہوئے تنازع پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بسنت پنچمی کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ نہ کسی کو اسنان سے روکا جانا چاہیے اور نہ ہی دان سے۔ صدیوں سے چلی آ رہی سناتنی روایات میں رکاوٹ ڈالنا غلط ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار سے باہر ہو جائے تبھی ہندو سنسکار بچ پائیں گے۔ اس سے قبل بھی اکھلیش یادو نے جگدگرو شنکراچاریہ سوامی اوی مکتیشورانند اور ان کے عقیدت مندوں کے ساتھ کیے گئے سلوک پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سچے سناتنی ہندو بی جے پی کے توہین آمیز رویے سے نالاں ہیں اور اب کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر عام لوگوں کی ویڈیوز تیزی سے سامنے آ رہی ہیں، جو اس واقعے کے خلاف عوامی غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔ اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی ہندو مذہب مخالف قدم اٹھا رہی ہے اور سنت سماج کی توہین کر رہی ہے۔ ماگھ میلے میں مونی اماوسیہ کے اسنان کے دوران جیوتش پیٹھ بدری ناتھ کے شنکراچاریہ سوامی اوی مکتیشورانند اور میلہ انتظامیہ کے درمیان ٹکراؤ ہوا۔ سوامی سنگم اسنان کے لیے پالکی پر سوار ہو کر جا رہے تھے، لیکن انتظامیہ نے سکیورٹی اور نظم و ضبط کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں روک دیا۔ اس روک ٹوک کے بعد شنکراچاریہ کے حامیوں اور پولیس فورس کے درمیان نوک جھونک ہوئی، جو بعد میں دھکا مکی میں تبدیل ہو گئی۔ واقعے سے ناراض سوامی اوی مکتیشورانند نے وہیں دھرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر مذہبی روایات کو نظر انداز کرنے اور سنت سماج کی توہین کا الزام عائد کیا۔ یہ تنازع اب مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور مذہبی، انتظامی اور سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ مونی اماوسیہ کے موقع پر پیش آئے اس واقعے نے ماگھ میلے کے ماحول کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments