سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیوپال یادو نے پارٹی میں پھوٹ سے متعلق اوم پرکاش راج بھر کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ شیوپال یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ سازش بھی کرتے رہتے ہیں۔ نہ تو سماجوادی پارٹی ٹوٹ رہی ہے اور نہ ہی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ٹوٹ رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے شیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھر کے بیان کو سرے سے خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سماجوادی پارٹی کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ ٹوٹنے والا نہیں ہے۔ یہ لوگ جان بوجھ کر اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے اور انتخاب کے دوران سیٹوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔‘‘ شیوپال یادو نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ وہ لوگ اس طرح کا ’ٹویٹ‘ جان بوجھ کر کرتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں پیسہ بھی ملتا ہے، اسی وجہ سے وہ اس طرح کی باتیں پھیلاتے ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی قیادت میں 2027 میں اتر پردیش میں حکومت بنے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش راج بھر کو پوری ریاست میں کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا ہے۔ شیوپال یاد کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے نے بھی اوم پرکاش راج بھر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے پہلے تفصیلی معلومات دینے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں صاف طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔ یہ ایک سیدھا جواب ہے۔ زندگی بھر، خواہ میں سیاست میں رہوں یا نہ رہوں، خواہ میں رکن پارلیمنٹ رہوں یا نہ رہوں، میرا پورا وجود سماج واد میں بسا ہوا ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے سماج واد اور سماجوادی پارٹی سے الگ نہیں کر سکتی۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات