ناگپور، 15 اکتوبر : بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے کہا ہے کہ اگر جسمانی مزاحمت کے واضح آثار یا مضبوط گواہی موجود نہ ہو تو صرف طبی شواہد کی بنیاد پر تعزیرات ہند (آئی پی سی )کی دفعہ 376 کے تحت جنسی استحصال کا جرم ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس نیویدیتا مہتا کی بنچ نے ہنگنا میں واقع خصوصی پوکسو عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے ایک شخص کو بری کر دیا، جسے عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ بنچ نے کہا کہ کہ متاثرہ لڑکی کی طبی جانچ میں حالیہ جنسی سرگرمی اور معمولی چوٹوں کی تصدیق ضرور ہوئی ہے ، لیکن اس بات کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ یہ چوٹیں رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات کی وجہ سے آئی تھیں۔ عدالت نے کہا کہ خراشیں، سوجن جیسے طبی نتائج، بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے - زور زبردستی یا مزاحمت کو قطعی طور پر ثابت نہیں کر سکتے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ''طبی افسر نے یہ نہیں بتایا کہ یہ چوٹیں لازمی طور پر زورزبردستی کے نتیجے میں آئی تھیں۔ جب تک مزاحمت کے ٹھوس طبی شواہد نہ ہوں، صرف اسی بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی۔'' بنچ نے متاثرہ کی گواہی کی اعتباریت پر بھی شبہ ظاہر کیا۔ بنچ اس کے عدالت میں دیے گئے بیان اور ایف آئی آر میں درج بیان کے درمیان متعدد متضاد باتوں کا ذکر کیا اور ملزم کو فوری طور پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو