Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

نودا میں بی جے پی کارکن کی پراسرار موت

نودا میں بی جے پی کارکن کی پراسرار موت

نودا میں بی جے پی کارکن کی پراسرار موت اتوار سے لاپتہ تھا ۔ پیر کی دوپہر کو مرشد آباد کے نودا کے جلنگی میں بی جے پی کارکن کی ہاتھ پاو¿ں بندھی ہوئی لاش ملی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید ہنگامہ برپا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس بی جے پی کارکن کو قتل کیا گیا ہے۔ مگر کیوں؟ پس پردہ سیاست ہے یا ذاتی دشمنی؟ اس کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا نام گوپیناتھ ہالدر ہے۔ وہ مرشد آباد کے نو¿دا تھانہ علاقے کا رہائشی تھا۔ علاقے میں ایک سرگرم بی جے پی کارکن کے طور پر جانا جاتا تھا گوپیناتھ۔ اتوار کو وہ گھر سے نکلا تھا، پھر کافی دیر گزر جانے کے باوجود واپس نہیں آیا۔ خاندان والوں نے مختلف جگہوں پر تلاش کیا، موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ پیر کو گھگھاٹا علاقے میں جلنگی ندی میں ہاتھ پاو¿ں بندھی حالت میں لاش تیرتی دیکھی مقامی لوگوں نے۔ فوراً تھانے کو اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد لاش کی شناخت گوپیناتھ کے طور پر ہوئی۔ اس کے ہاتھ، پاو¿ں اور گردن ایک ہی پیلے رنگ کی رسی سے بندھے تھے۔ ابتدائی طور پر پولیس کو یقین ہے کہ گوپیناتھ کو قتل کیا گیا ہے۔ مگر کیوں؟ پس پردہ سیاست ہے یا ذاتی دشمنی؟ کیا مقتول کا کسی سے پرانا جھگڑا تھا؟ اس کے لیے تفتیش کاروں نے گوپیناتھ کے خاندان اور دوستوں سے پوچھ گچھ کرنے کا کہا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments