Entertainment

میری شادی میں سلمان خان ہی فیملی تھے، والدین نے آنے سے انکار کردیا تھا، بھاگیہ شری

میری شادی میں سلمان خان ہی فیملی تھے، والدین نے آنے سے انکار کردیا تھا، بھاگیہ شری

بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری کا کہنا ہے کہ میری شادی میں صرف سلمان خان فیملی تھے والدین کا انتظار کرتی رہی لیکن انہوں نے آنے سے انکار کردیا۔ فلم میں نے پیار کیا اسٹار بھاگیہ شری کو 1989 میں اپنے شوہر ہمالیہ داسانی کے ساتھ شادی کے دوران کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ جو سلمان خان کے مدمقابل اپنی پہلی فلم میں نظر آنے کے بعد نیشنل کرش بن گئی تھیں، انہوں نے انڈسٹری چھوڑنے اور اپنے اسکول کے وقت کے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس رشتے کو والدین نے قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کی شادی تو ہوئی لیکن اس میں خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ سلمان خان اور ہدایت کار سورج برجاتیا نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ حالیہ انٹرویو میں بھاگیہ شری نے پریشان کن لمحے کے بارے میں کہا کہ والدین یہ کہتے تھے کہ آپ ابھی بہت چھوٹی ہیں، ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا، والدین کو بتایا کہ میں واقعی اس سے پیار کرتی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے والدین سے کہا کہ چونکہ آپ نے مجھے جنم دیا ہے اس لیے آپ کا مجھ پر حق ہے، میں ایک سال تک آپ جو کہو گے وہ سب کروں گی لیکن میں جس شخص سے چاہو اس سے شادی کروں گی، یہ بہت مشکل تھا، اس وقت میرے والدین نے ان تمام خطوط کو آگ میں جلا دیا تھا جو ہم نے ایک دوسرے کو لکھے تھے۔ یہ لمحہ میرے لیے بہت دکھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر محبت جیت گئی اور بھاگیہ شری نے اپنے خاندان کی موجودگی کے بغیر مندر میں بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھاگیہ شری نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہتے تھے کہ والدین کے آشیرواد کے بغیر ہمارا رشتہ آگے بڑھے لیکن میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ میں نے ان سے آشیرواد مانگا، انہوں نے نہیں دیا میں نے ان کے پاؤں چھوئے اور گھر چھوڑ دیا، اس کے بعد ہم نے شادی کرلی، میں نے ایک سال تک اپنی مہندی کو ختم نہیں ہونے دیا، میری اب بھی خواہش تھی کہ میرے والدین شادی سے ایک دن پہلے آئیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بھاگیہ شری نے کہا کہ شادی کے بعد اپنے والدین کو ایک بار پھر راضی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن،جب ملنے گئیں تو انہوں نے دروازہ کھولنے سے بھی انکار کردیا۔ اس کے بعد کافی وقت لگا جب ابھیمنیو (بیٹا) پیدا ہوا، تو وہ چند سالوں کے بعد بہت کم قائل ہوئے لہذا یہ بہت طویل وقت تھا، انہوں نے ابھی تک پوری طرح سے قبول نہیں کیا، وہ درد، وہ شکایت ہمیشہ رہتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں سورج برجاتیا ان کی اہلیہ، سلمان خان موجود تھے، سلمان بہت محافظ اور سنجیدہ تھے، وہ مجھ سے پوچھتے رہے کہ کیا میں ٹھیک کررہا ہوں یا میں چاہتی ہوں کہ وہ کچھ کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments