Entertainment

میرا نشانہ کبھی نہیں چوکتا، گووندا کی اہلیہ کا مبہم بیان

میرا نشانہ کبھی نہیں چوکتا، گووندا کی اہلیہ کا مبہم بیان

بالی ووڈ اسٹار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کے پریمیئر کے دوران ایک مبہم اور سنسنی خیز بیان دے کر میڈیا میں ہلچل مچا دی۔ سنیتا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی ’تیسری شخصیت‘ کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔‘ شو کے میزبانوں فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب سنیتا کے ایک پرانے اخباری بیان ’مجھے گوندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں‘، پر سوال کیا، تو سنیتا نے جواب دیا، ’محبت میں انسان کو ہر چیز برداشت کرنی پڑتی ہے۔ چی چی (گووندا) نے زندگی میں اتنے معاشقے کیے، چلو ہیرو ہیروئنوں میں تو یہ سب ہوتا ہی ہے۔ لیکن اتنے سال جو میں نے چی چی کا ساتھ نبھایا ہے، اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میرا بیٹا ان جیسا ہونا چاہیے۔‘ گولی لگنے کے واقعے پر مبہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چی چی اگر سن رہے ہو تو سن لو بھیا، گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی (دوسری عورت) آ جاتی ہے۔ میں جھوٹ نہیں بول رہی، میں سچ کہہ رہی ہوں۔ جب یہ ہوا تو میں ممبئی میں نہیں تھی، ورنہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ گولی میں نے ماری ہے۔ ویسے میرا نشانہ کبھی چوکتا نہیں۔‘ واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جسے انہوں نے دو سال تک خفیہ رکھا تھا۔ ان کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments