Entertainment

میرا کا مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا انکشاف

میرا کا مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ میرا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا نے بتایا ہے کہ میں نے بھارتی فلم ’نظر‘ میں مہیش بھٹ کے ساتھ کام کیا تھا اور اس دوران میری بھٹ فیملی کے ساتھ قریبی دوستی رہی ہے۔ ان کے مطابق میں بھارت میں اپنے قیام کے دوران مہیش بھٹ کے گھر بھی ٹھہری تھی اور ان کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ میری آنے والی فلم ’سائیکو‘ بھارت میں ریلیز نہیں ہو رہی، جس پر مجھے افسوس ہے کیونکہ میرے خیال میں مہیش بھٹ اور ان کی اہلیہ یہ فلم ضرور دیکھتے اور پسند کرتے۔ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں بھارت میں کام کر رہی تھی تو اس وقت عالیہ بھٹ بہت چھوٹی تھیں، اس دور میں عالیہ اور بھٹ فیملی کے ساتھ میرے دوستانہ تعلقات تھے۔ اداکارہ کے یہ بیانات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جہاں صارفین ان کے پرانے اور نئے انکشافات پر مختلف ردِعمل دے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments