Entertainment

میرا دل چاہا اے آر رحمٰن کو ماروں: رام گوپال ورما کا انکشاف

میرا دل چاہا اے آر رحمٰن کو ماروں: رام گوپال ورما کا انکشاف

معروف بالی ووڈ فلم ساز رام گوپال ورما نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن ٹی وی دیکھتے رہے تو میرا دل چاہا انہیں ماروں۔ میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’رنگیلا‘ کی موسیقی پر آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا اور ایک موقع پر تاخیر کی وجہ سے مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں اے آر رحمٰن کو مارنا چاہتا تھا۔ فلم ’رنگیلا‘ کی سنیما میں دوبارہ ریلیز کی تیاریوں کے سلسلے میں رام گوپال ورما نے ماضی کے دریچوں سے کچھ یادداشتیں شیئر کی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اے آر رحمٰن نے کچھ دھنیں ترتیب دینے میں بہت زیادہ وقت لیا جس سے میں شدید کوفت کا شکار ہو گیا تھا۔ رام گوپال ورما نے گانا ’ہے راما‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس گانے کی کمپوزیشن کے لیے گوا گئے تھے اور وہاں 5 دن قیام کیا تھا، پہلے دن اے آر رحمٰن نے مجھ سے کہا کہ رامو میں کچھ سوچ رہا ہوں، کل سناؤں گا، دوسرے دن انہوں نے کچھ اور کہا، تیسرے دن بھی ٹالتے رہے، یہاں تک کہ پانچوں دن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، پھر اچانک کہا کہ میں ایک کام کرتا ہوں کہ چنئی جا تا ہوں وہاں سے دھن بھیجوں گا۔ فلم ساز نے انکشاف کیا کہ بعد میں اے آر رحمٰن نے مجھ سے کہا کہ اگلی بار جب آپ مجھے کسی ہوٹل میں ٹھہرائیں تو یقینی بنائیں کہ وہاں ٹی وی نہ ہو، کیونکہ میں سارا وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ رام گوپال ورما نے کہا کہ یہ سن کر میرا دل چاہا کہ میں اے آر رحمٰن کو ماروں، لیکن پھر جب وہ آخر کار ’ہے راما‘ جیسا شاہ کار گانا لے کر آئے تو مجھے احساس ہوا کہ عظیم چیزوں کے لیے صبر کرنا پڑتا ہے اور دن کے اختتام پر یہ انتظار رائیگاں نہیں جاتا، جو انہوں نے ثابت بھی کر دیا۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر 1995ء کو ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’رنگیلا‘ میں ارمیلا مٹونڈکر، عامر خان اور جیکی شروف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس کی موسیقی اے آر رحمٰن نے ترتیب دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments