National

میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پروفائل سے ’حریت‘ کے ساتھ تعلق توڑ دیا، دباؤ بنانے کا الزام لگایا

میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پروفائل سے ’حریت‘ کے ساتھ تعلق توڑ دیا، دباؤ بنانے کا الزام لگایا

سرینگر: جموں و کشمیر کے سینئر سیاسی اور مذہبی رہنما میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (جسے ماضی میں ٹوٹر کہا جاتا تھا) کے اپنے تصدیق شدہ پروفائل سے چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس یا اے پی ایچ سے کی شناخت ہٹادی ہے۔ اس اہم تبدیلی پر میرواعظ نے کہا کہ، ان پر اس کے لیے دباو ڈالا گیا ہے۔ میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، کچھ عرصے سے، حکام کی طرف سے مجھ پر حریت چیئرمین کی حیثیت سے اپنے ایکس(سابقہ ​​ٹویٹر) ہینڈل میں تبدیلیاں کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، کیونکہ حریت کانفرنس کے تمام حلقوں بشمول عوامی ایکشن کمیٹی جس کا میں سربراہ ہوں، یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، حریت کو ایک کالعدم تنظیم بنا دیا گیا ہے، ایسا نہ کرنے پر وہ میرا ہینڈل ختم کر دیں گے۔ میر واعظ نے مزید نے کہا کہ، ایک ایسے وقت میں جب عوامی جگہ اور مواصلات کے راستے سخت محدود ہیں، یہ پلیٹ فارم میرے پاس اپنے لوگوں تک پہنچنے اور ان کے ساتھ اور بیرونی دنیا کے ساتھ ہمارے مسائل پر اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے دستیاب بہت کم ذرائع میں سے ہے۔ ایسے حالات میں، یہ میرے لئے ہوبسن چوائز ہے۔ (ہابسن چوائز ایک انگریزی اصطلاح ہے۔ اس کا مطلب ہے آپ کے پاس صرف ایک ہی انتخاب کرنا ہوتا ہے جہاں درحقیقت کوئی حقیقی متبادل نہیں ہوتا) میرواعظ حریت کانفرنس کے بانی چیئرمین تھے اور اس اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد بھی وہ کافی عرصے تک اس علیحدگی پسند اتحاد کے اپنے دھڑے کے سربراہ رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments