Entertainment

میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے، دیپیکا ککڑ

میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے، دیپیکا ککڑ

بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا ککڑ جنہیں جگر کا کینسر تشخیص ہوا تھا، سرجری کرکے اُن کا جگر کا 22 فیصد اور 11 سینٹی میٹر کا ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔ 39 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے کینسر کی تشخیص اور علاج کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر صرف ٹیومر تک محدود تھا، جسم کے دیگر حصوں میں نہیں پھیلا، میں نومبر میں دوبارہ ایف اے پی آئی اسکین کروا رہی ہوں تاکہ کینسر کی موجودگی کی تصدیق ہوسکے۔ ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا کہ دیپیکا کا طرز زندگی بہت ہی صحت مند تھا جبکہ علاج کے دوران ان کے اہل خانہ نے شدید نوعیت کا جذباتی دباؤ برداشت کیا۔ دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہم نے ہر مرحلے پر اپنی اہلیہ کا حوصلہ بڑھایا اور تمام طبی مراحل میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments