ایم سی ڈی نے آج صبح دہلی کے ترکمان گیٹ میں واقع فیض الٰہی مسجد کے ارد گرد غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی شروع کر دی ۔ اس آپریشن میں کل سترہ بلڈوزر تعینات کیے گئے ہیں اور یہ کارروائی دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے تحت ہو رہی ہے۔ آپریشن شروع ہوتے ہی علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ بھیڑ تیزی سے پرتشدد ہو گئی اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب حالات قابو میں ہیں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر میں درج ہے کہ ایم سی ڈی یعنی میونسپل کارپوریش دہلی کے حکام کے مطابق مسجد سے ملحقہ ڈسپنسری اور شادی ہال کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ ان تعمیرات کو منہدم کرنے کا فیصلہ رام لیلا میدان علاقے کے سروے کے بعد لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے پہلے ہی لوگوں کو تجاوزات ہٹانے کا وقت دیا تھا۔ مسماری کے کام سے علاقے میں ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ جے ایل این مارگ، اجمیری گیٹ، منٹو روڈ اور دہلی گیٹ کے آس پاس گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق جائے وقوعہ پر صورتحال فی الحال قابو میں ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری کے درمیان مسمار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آصف علی روڈ کملا مارکیٹ کے گول چکر سے ہمدرد بلڈنگ تک بند رہے گی۔ اسی طرح کملا مارکیٹ کےگول چکر سے جے ایل این مارگ اور دہلی گیٹ سے جے ایل این مارگ تک جانے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔ میردرد چوک سے گرو نانک چوک تک مہاراجہ رنجیت سنگھ مارگ بھی کام مکمل ہونے تک بند رہے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو