ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کےلیے آنے والی ماڈل و انفلوئنسر مہیکا شرما اپنے بوائے فرینڈ ہاردیک پانڈیا کے بیٹے کو فوٹوگرافرز سے بچاتی رہیں۔ اسٹیڈیم میں جہاں ہاردیک کی ٹیم کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا وہیں میدان کے باہر ایک لمحہ سب کی توجہ کا مرکز بنا، جب ہاردک کی گرل فرینڈ ماڈل مہیکا شرما ان کے بیٹے اگستیا کو پاپارازی کے کیمروں سے بچاتی نظر آئیں۔ میچ کے بعد مہیکا اگستیا کے ساتھ اسٹیڈیم سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ وہ اگستیا کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھیں اور کیمروں کی روشنی سے بچانے کے لیے بار بار کہتی رہیں، ’نو لائٹس پلیز، ڈسٹرب ہو رہا ہے۔‘ انہوں نے فوٹوگرافرز سے راستہ دینے کی بھی درخواست کی۔ اگستیا، ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کا بیٹا ہے۔ دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی اور 2024 میں علیحدگی اختیار کی، تاہم وہ بیٹے کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے 2025 میں مہیکا شرما کے ساتھ تعلقات کا اعلان کیا تھا۔ مہیکا اکثر ہاردک کے میچز میں نظر آتی ہیں اور ورلڈکپ کے دوران بھی انہیں میدان میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں