National

’ہمیں تو خیر ترا اعتبار تھا ہی نہیں‘، بجٹ پرعمران پرتاپ گڑھی نے شاعرانہ انداز میں کیا طنز

’ہمیں تو خیر ترا اعتبار تھا ہی نہیں‘، بجٹ پرعمران پرتاپ گڑھی نے شاعرانہ انداز میں کیا طنز

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں 2026 بجٹ کئے جانے سے پہلے حکومت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں ئے کہا کہ اگر حکومت سے ہی کوئی امید نہیں ہے تو بجٹ سے کیا امید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے شاعری کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’گلا کریں وہ جن کو تم سے کچھ امیدیں تھیں، ہمیں تو خیر ترا اعتبار تھا ہی نہیں‘ ۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی نے کہا کہ ملک نے 11 بار بجٹ دیکھ لیا ہے اور ہر بار یہی ثابت ہوا کہ عام آدمی کے لیے اس میں کچھ نہیں ہے۔ ان کے بقول بجٹ ہمیشہ صنعتکاروں کے مفاد میں آتا ہے، عوام، کسان اور غرحب طبقے کو اس میں صرف وعدے ہی نصیب ہوتے ہیں۔ انہوں نے بھی کہا کہ پھر بھی لوگ دیکھیں گے کہ وزیرخزانہ کے پٹارے سے اس بار کیا مکلتا ہے لیکن امید بہت کم ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے ناامیدی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پورے ملک کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب ملک میں بجٹ سے زیادہ فائلیں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ پیش کیا جائے، پھر اس پر بحث ہوگی، لیکن ماضی کا تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں، بعد میں صورتحال برعکس ہوجاتی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی اور دہی کھانے کے بعد بجٹ پیش کیا جاتا ہے اور بعد میں چینی اور دہی کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ انہیں اس بجٹ سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments