Entertainment

میں شادی کرنے کےلیے نہیں بنا، اکشے کھنہ

میں شادی کرنے کےلیے نہیں بنا، اکشے کھنہ

فلم دھریندر میں رحمان ڈکیت کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا ہے کہ میں شادی کرنے کےلیے نہیں بنا۔ فلم چھاوا میں اورنگزیب اور دھرنیدر میں رحمان ڈکیت کے کردار کی تصویر کشی کرنے والے اکشے کھنہ ایک بار پھر سے بالی ووڈ میں ان ہوچکے ہیں، ان جاندار کرداروں نے کبھی چاکلیٹ بوائے کہنے جانے والے اکشے کھنہ کو بالی ووڈ کے معروف ولن کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ بطور ولن وہ اسکرین پر آتے ہی نہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں بلکہ کوشش کیے بغیر ہی وہ فلم بینوں کی توجہ کھینچ لیتے ہیں۔ دھریندھر فلم میں بھی انھوں نے اپنی اداکاری سے داد سمیٹی اور ان کا انٹری گانا وائرل ہو گیا، مداحوں کو یقین ہے کہ کوئی اور اداکار رحمان ڈکیت کو اس قدر سنجیدگی اور بہتر طریقے سے نہیں نبھا سکتا تھا۔ ماضی میں ہندستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے نے اعتراف کیا کہ وہ اب خود کو کسی ایسے شخص کے طور پر تصور نہیں کرتے جو شادی کے لیے بنایا گیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف جذباتی طور پر منسلک ہونے کا نام نہیں ہے بلکہ شادی بالکل مختلف زندگی کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ تنہا رہنے ان کےلیے کتنا آرام دہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments