Entertainment

میں نے پراتیک کو گلے لگانے کیلئے 25 سال انتظار کیا، شبانہ اعظمی

میں نے پراتیک کو گلے لگانے کیلئے 25 سال انتظار کیا، شبانہ اعظمی

لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے پراتیک سمیتا پاٹل کے ساتھ جذباتی ویڈیو جاری کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں 75 سالہ شبانہ اعظمی اور 39 سالہ پراتیک کو فلم کے سیٹ پر گلے ملتے دکھایا گیا ہے، اس فلم کی دائریکشن وکاس کھنہ دے رہے ہیں۔ پراتیک آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل اور اداکار و سیاستدان راج ببر کے صاحبزادے ہیں، اداکار کی والدہ کی موت 31 سال کی عمر میں 1986ء میں ہوئی تھی۔ ویڈیو میں شبانہ اعظمی نے کہا کہ مجھے پراتیک کو گلے لگانے کےلیے 25 سال انتظار کرنا پڑا، یقین ہے سمیتا پاٹل آج ہمیں دیکھ رہی ہے، اداکار نے لیجنڈ اداکارہ کی بات کی تائید کی اور کہا کہ وہ ہمیں دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ سمیتا پاٹل اور شبانہ اعظمی میں گہرا تعلق تھا، دونوں فلم ارتھ اور منڈی میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ایک پرانے انٹرویو میں پراتیک نے انکشاف کیا تھا کہ میری پیدائش کے دوران والدہ کی موت کے بعد شبانہ اعظمی اور جاوید اختر مجھے گود لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی موت کے بعد حالات پیچیدہ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا، اگر ایسا ہوجاتا تو ممکنہ طور پر فرحان اختر میرے سوتیلے بھائی ہوتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments