National

میں نے نریندر مودی سے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

میں نے نریندر مودی سے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہ کریں۔ دیوالی کے موقع پر اوول آفس میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی کچھ دیر قبل ہی انڈیا کے وزیرِ اعظم سے بات ہوئی ہے۔ ’بہت اچھی بات چیت ہوئی، ہم نے تجارت کے بارے میں بات کی۔۔۔ وہ اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم پہلے بات کر چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ’کیونکہ تجارت کا معاملہ شامل تھا اس لیے میں اس بارے میں بات کر سکا۔ اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے۔ یہ بہت ہی اچھی چیز ہے۔‘ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال مئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ رکوانے کا متعدد بار دعویٰ کر چکے ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے پاکستان اور انڈیا کو کہا تھا کہ اگر انھوں نے جنگ نہ روکی تو وہ ان کے ساتھ تجارت بند کر دیں گے جس کے بعد دونوں ملک جنگ بندی پر راضی ہوئے۔ انڈیا امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتا آیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments