بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ 64 سالہ سنیل شیٹی نے اب نانا بن چکے ہیں لیکن ان کی شاندار فٹنس آج بھی بہت سے لوگوں کےلیے موٹیویشن کا سبب ہے۔ حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں تمباکو برانڈ نے تشہیر کےلیے 40 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں دراصل نوجوان کےلیے ایک مثال ہوں، اس لیے ایسی کسی چیز سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا تھا، جس میں خود میرا یقین نہیں رہا۔ بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں اگر آج کل فلموں اور باکس آفس پر پہلے جیسا فعال نہیں رہا لیکن آج بھی 17، 18 سال کے نوجوان مجھے اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی پیسے کے لیے اپنی اقدار یا بچوں کے نام پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ سنیل شیٹی نے یہ بھی کہا کہ والد کی بیماری اور انتقال کے باعث اداکاری چھوڑ دی تھی، والد کے دنیا چھوڑنے کے دن ہی مجھے کام کی پیشکش ہوئی تاکہ میں فنی زندگی کا سفر آگے بڑھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے بعد میں نے خود پر کام کیا، مالی استحکام سے زندگی میں ذہنی سکون اور اعتماد پیدا ہوا۔ میڈیا و مداحوں کی محبت نے مجھے باکس آفس پر کامیابیاں نہ ملنے کے بعد بھی غیر متعلق نہیں ہونے دیا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود