بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا۔ سلمان خان نے جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈی سی فلم فیسٹیول 2025ء میں شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری نے بھی اس نسل کو چھوڑ دیا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی بہت عظیم اداکار ہوں۔ اداکار نے مزید کہا کہ آپ مجھے کچھ بھی کرتے ہوئے پکڑ سکتے ہیں لیکن آپ مجھے اداکاری کرتے ہوئے نہیں پکڑ سکتے کیونکہ میں اداکاری کر ہی نہیں سکتا اور اسکرین پر بھی میں صرف وہی کرتا ہوں جو میں اس وقت محسوس کرتا ہوں۔ فیسٹیول میں موجود شرکاء نے ان کے اپنے بارے میں کیے مذکورہ تبصرے سے اتفاق نہیں کیا جس پر سلمان خان نے کہا کہ ارے، میں جانتا ہوں کبھی کبھی آپ لوگ مجھے روتا دیکھ کر ہنستے ہیں۔ اداکار کی اس بات کے جواب میں شرکاء نے کہا کہ نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ آپ کی اداکاری اتنی شاندار ہوتی ہے کہ ہم بھی آپ کو دیکھ کر رونے لگتے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود