یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے جاری کردہ امتیازی سلوک کے خلاف نئے ضوابط (اینٹی ڈسکریمینیشن) پر ملک کے تعلیمی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ دہلی کے مختلف کالجوں کے طلبہ کے احتجاج اور ’ریوس ڈسکریمینیشن‘ (الٹا امتیازی سلوک) کے الزامات کے درمیان مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے حکومت کا موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ نئے قوانین کا مقصد انصاف کو یقینی بنانا ہے، نہ کہ کسی کو ہراساں کرنا۔ سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعہ سے اٹھ رہے سوالوں کا مرکزی وزیر تعلیم نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ کو عاجزی کے ساتھ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی کو بھی ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈسکریمینشن (امتیازی سلوک) کے نام پر قانون کا غلط استعمال کرنے کا کسی کو حق نہیں ہوگا۔‘‘ وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواہ یو جی سی ہو، ہندوستانی حکومت ہو یا ریاستی حکومتیں سب کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ قانون کو غیر جانبداری سے نافذ کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی نظام بنایا گیا ہے، وہ مکمل طور سے ہندوستانی آئین کے دائرہ کار میں ہے۔ تنازعہ کے ایک اہم نکتے، یعنی بے قصور طلبہ کے پھنسنے کے خدشہ کے متعلق مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ پورا عمل عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ ’’یہ معاملہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں قائم ایک نظام کا حصہ ہے۔ میں سب کو اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ بھی ظلم یا امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے 13 جنوری کو پرموشن آف ایکویٹی اِن ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹویشن ریگولیشن 2026 نافذ کیا ہے۔ اس قانون کا مقصد اعلیٰ تعیلمی اداروں میں درج فہرت ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس)، خواتین اور معذور افراد، طلبہ اور ملازمین کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو