Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سرسوں کا تیل 210 روپے فی لیٹر، چینی کی قیمتیں بھی آسمان پر

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سرسوں کا تیل 210 روپے فی لیٹر، چینی کی قیمتیں بھی آسمان پر
سرسوں کا تیل 210 روپے فی لیٹر، چینی کی قیمتیں بھی آسمان پر — November 26, 2026
سرسوں کا تیل 210 روپے فی لیٹر، چینی کی قیمتیں بھی آسمان پر
گزشتہ چند روز قبل ہی وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت انتباہ دیا تھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے خود میدان میں اتر کر صورتحال کا جائزہ لینے کی بات بھی کہی تھی۔ وزیراعلیٰ کی وارننگ کے بعد ہی انفورسمنٹ برانچ (ای بی) حرکت میں آ گئی ہے۔ بدھ کے بعد آج جمعرات کی صبح سے افسران نے کولے مارکیٹ اور نیو مارکیٹ میں چھاپہ مارا۔ انہوں نے سبزیوں سے لے کر دیگر اشیائے ضروریہ تک کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران عام لوگوں سے بھی بات چیت کی اور تاجروں سے قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاءکی بے تحاشہ قیمتوں میں اضافے نے متوسط طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ سب سے زیادہ اضافہ چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں ہوا ہے۔ اس صورتحال میں اشیائ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے منگل کو وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے انتظامیہ اور تاجر برادری کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر اشیاءذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی واضح ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد ہی ای بی کے افسران نے میدان میں اتر کر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
جمعرات کی صبح سے افسران نے بنیادی طور پر تھوک بازار کے طور پر معروف کولے مارکیٹ میں تاجروں سے بات چیت کرکے قیمتوں میں اضافے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی نیو مارکیٹ پہنچ کر بھی تاجروں سے گفتگو کی۔ علاوہ ازیں خریداروں سے بھی معلومات جمع کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق، ای بی کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بازار میں دو طرح کی چینی فروخت ہو رہی ہے۔ چھوٹے دانے والی چینی کی تھوک قیمت بھی بڑھ کر 56 سے 57 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ بڑے دانے والی چینی کی تھوک قیمت 62 روپے فی کلو بتائی جا رہی ہے۔ اسی حساب سے دکانوں میں چھوٹے دانے والی چینی تقریباً 62 روپے اور بڑے دانے والی چینی 67 سے 70 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ تاہم، دکانداروں سے بات چیت کے دوران ای بی کے افسران کو معلوم ہوا کہ چینی کی قیمتیں بتدریج کم ہو رہی ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قیمتوں پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔
تاہم سرسوں کے تیل کی قیمتیں اب بھی قابو میں نہیں آ سکی ہیں۔ جس سرسوں کے تیل کی قیمت پہلے 170 روپے فی لیٹر کے اندر تھی، اب وہ بڑھ کر 210 سے 240 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ تقریباً ہر بازار میں برانڈڈ تیل سے لے کر کولہو کے تیل تک کی قیمتیں یہی ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سرسوں کا تیل بنیادی طور پر دوسری ریاستوں سے آتا ہے۔ کولہو کے تیل کے لیے سرسوں کی فراہمی بھی دوسری ریاستوں سے ہوتی ہے۔ وہاں کی ملیں تیل کی قیمت کم کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ اسی لیے اس کا اثر مغربی بنگال کی منڈیوں پر بھی پڑا ہے۔ چنانچہ سرسوں کے تیل کی قیمتیں کس طرح کم کی جائیں، اس سلسلے میں ای بی کے افسران غور و خوض کر رہے ہیں۔
جمعرات کو افسران نے سردیوں کی سبزیوں کی منڈی کا بھی دورہ کیا۔ ای بی کے مطابق، دیگر سبزیوں کی قیمتیں قابو میں ہیں، لیکن بینگن کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ بینگن 70 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کھیتوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں بینگن کھیتوں میں ہی خراب ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے اس کی قیمت کم نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ چاول اور دالوں کی قیمتوں کو بھی قابو میں رکھنے کے لیے نگرانی کی جا رہی ہے، ای بی نے بتایا۔

سرسوں کا تیل 210 روپے فی لیٹر، چینی کی قیمتیں بھی آسمان پر...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn