Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

آئین کو نہ ماننے والے ہی آئین کی بات کر رہے ہیں‘، شبھیندو نے ایمرجنسی کے ’سیاہ دنوں‘ کی یاد دلائی

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آئین کو نہ ماننے والے ہی آئین کی بات کر رہے ہیں‘، شبھیندو نے ایمرجنسی کے ’سیاہ دنوں‘ کی یاد دلائی
آئین کو نہ ماننے والے ہی آئین کی بات کر رہے ہیں‘، شبھیندو نے ایمرجنسی کے ’سیاہ دنوں‘ کی یاد دلائی — November 26, 2026
آئین کو نہ ماننے والے ہی آئین کی بات کر رہے ہیں‘، شبھیندو نے ایمرجنسی کے ’سیاہ دنوں‘ کی یاد دلائی
جمعرات کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔
اپوزیشن کو یومِ آئین منانے کا کوئی حق نہیں ہے، کیونکہ وہ آئین پر عمل نہیں کرتی۔ ایمرجنسی کے ’سیاہ دنوں‘ کی یاد دلاتے ہوئے وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اسی انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دن وزیراعلیٰ اسمبلی میں یومِ آئین کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ وہیں سے انہوں نے کانگریس اور انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں پر ایک ساتھ حملہ کیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے آئین کی پاسداری نہیں کی، آج وہی آئین کی بات کر رہے ہیں۔ عوام سب کچھ جانتے ہیں۔ سبھی نے انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کو دیکھا ہے۔ گزشتہ 50 برسوں میں ریاست میں ایسا انتخاب ہوا ہے جس میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ کوئی زخمی ہو کر اسپتال نہیں پہنچا۔ صرف فالتا کے علاوہ کہیں بھی دوبارہ پولنگ نہیں ہوئی۔ اس کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی سطح پر آئین کو بنیاد بنا کر جدوجہد کرنے کی کوشش کرنے والی جماعتیں ہر انتخاب میں ہاری ہیں۔ ان کے دوہرے معیار ہیں۔ ایک ہی انتخاب میں اگر وہ کیرالہ اور تمل ناڈو میں جیتتی ہیں تو اسے اپنی کامیابی اور این ڈی اے کی شکست قرار دیتی ہیں۔ لیکن آسام، بہار، مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں بی جے پی جیت جائے تو ای وی ایم میں دھاندلی اور جمہوریت کو خطرہ لاحق ہونے کا الزام لگاتی ہیں۔ راجستھان میں بلدیاتی انتخابات ہارنے پر کہتی ہیں کہ بی جے پی نے اقتدار کا غلط استعمال کیا، جبکہ پنچایتی انتخابات جیتنے پر دعویٰ کرتی ہیں کہ گاو¿ں سے کامیابی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔ صبح ایک بات، شام کو دوسری اور رات میں پھر کوئی اور بات کہتی ہیں۔

شبھیندو نے کہا، ”جن لوگوں نے ہندوستان میں ایمرجنسی کے سیاہ دن مسلط کیے تھے، انہیں یا ان کے اتحادی انڈیا اتحاد کو یومِ آئین منانے یا آئین کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جن لوگوں نے سکھ مخالف فسادات کروائے، ان کے منہ سے آئین کی بات اچھی نہیں لگتی۔ جو بنگلہ دیش میں ہندوو¿ں پر حملوں کے خلاف جلوس نہیں نکالتے، لیکن غزہ میں دہشت گردوں پر بمباری ہونے پر جلوس نکالتے ہیں، ان کے منہ سے آئین کی بات اچھی نہیں لگتی۔“

آئین کو نہ ماننے والے ہی آئین کی بات کر رہے ہیں‘، شبھیندو نے ایمرجنسی کے ’سیاہ دنوں‘ کی یاد دلائی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn