Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بانسدرونی کے پولیس بیرک میں پولیس اہلکار کی پراسرار موت! کمرے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بانسدرونی کے پولیس بیرک میں پولیس اہلکار کی پراسرار موت! کمرے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد
بانسدرونی کے پولیس بیرک میں پولیس اہلکار کی پراسرار موت! کمرے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد — November 26, 2026
بانسدرونی کے پولیس بیرک میں پولیس اہلکار کی پراسرار موت! کمرے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد
کولکاتا میں ایک پولیس اہلکار کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس بیرک سے ان کی لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی پولیس اہلکار کا نام سنجے ہلدار بتایا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح بانسدرونی تھانے کے پولیس بیرک سے ان کی لاش برآمد کی گئی۔
کولکاتا میں ایک پولیس اہلکار کی پ±راسرار موت سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس بیرک سے ان کی لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کا نام سنجے ہلدار ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس اسے خودکشی کا معاملہ سمجھ رہی ہے، تاہم پولیس ذرائع کے مطابق تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، تقریباً 40 سالہ سنجے پولیس کی گاڑی کے ڈرائیور کے طور پر تعینات تھے۔ بدھ کی رات وہ پولیس بیرک کی دوسری منزل پر واقع ایک کمرے میں اکیلے تھے۔ جمعرات کی صبح ان کے ساتھیوں نے انہیں لٹکی ہوئی حالت میں دیکھا۔ صبح تقریباً 8 بجے پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ اس موت کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تمام ممکنہ پہلوو¿ں کی جانچ کر رہی ہے۔
پولیس کے ایک ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سنجے کا گھر کولکاتا کے سرشونا علاقے میں تھا۔ جمعرات کی صبح تقریباً تمام اہلکار نیچے آ گئے تھے، لیکن سنجے اوپر سے نہیں اترے۔ اس کے بعد ان کے چند ساتھی انہیں تلاش کرنے کے لیے اوپر گئے۔ اسی دوران انہیں سنجے کی لاش ملی۔ تفتیش کار متوفی پولیس اہلکار کے زیرِ استعمال موبائل فون کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔

بانسدرونی کے پولیس بیرک میں پولیس اہلکار کی پراسرار موت! کمرے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn