Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کولکاتا میں درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گرا، شمالی ہواو¿ں کے باعث اضلاع میں بھی سردی کی آمد کا اشارہ

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کولکاتا میں درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گرا، شمالی ہواو¿ں کے باعث اضلاع میں بھی سردی کی آمد کا اشارہ
کولکاتا میں درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گرا، شمالی ہواو¿ں کے باعث اضلاع میں بھی سردی کی آمد کا اشارہ — November 26, 2026
کولکاتا میں درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گرا، شمالی ہواو¿ں کے باعث اضلاع میں بھی سردی کی آمد کا اشارہ
سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی ریاست میں شمالی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ منگل کے مقابلے بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت میں کافی کمی آئی۔ جمعرات کو بھی درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔
کولکاتا میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔ بدھ کو گزشتہ دن کے مقابلے درجہ حرارت میں 3 ڈگری کی کمی آئی تھی۔ جمعرات کی صبح اس میں مزید 2 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی۔ یعنی گزشتہ دو دنوں میں شہر کا درجہ حرارت مجموعی طور پر 5 ڈگری کم ہو گیا ہے۔بدھ کو کولکاتا کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.8 ڈگری کم تھا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 0.9 ڈگری کم تھا۔
جمعرات کو دن بھر کولکاتا کے درجہ حرارت میں مجموعی طور پر کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ آسمان صاف اور موسم دھوپ والا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کسی بھی ضلع میں بارش یا آسمان ابر آلود رہنے کی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ تاہم شمالی ہواو¿ں کے باعث اضلاع میں درجہ حرارت مزید 2 سے 3 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ ریاست کے مغربی اضلاع میں درجہ حرارت 14 سے 15 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی ریاست میں شمالی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ منگل کے مقابلے بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور جمعرات کو بھی درجہ حرارت گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔
شمالی بنگال کے اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔ درجہ حرارت گرنے کے ساتھ ہی شمالی اضلاع میں دھند کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ صبح کے وقت حدِ نگاہ کافی کم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بعض مقامات پر حدِ نگاہ گھٹ کر 200 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ آئندہ چار سے پانچ دنوں تک جنوبی بنگال کی طرح شمالی بنگال میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کولکاتا میں درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گرا، شمالی ہواو¿ں کے باعث اضلاع میں بھی سردی کی آمد کا اشارہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn