Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مالدہ میں گنگا کے دریا کے کنارے سے مبینہ غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کے الزام میں ترنمول لیڈر گرفتار

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

مالدہ میں گنگا کے دریا کے کنارے سے مبینہ غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کے الزام میں ترنمول لیڈر گرفتار
مالدہ میں گنگا کے دریا کے کنارے سے مبینہ غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کے الزام میں ترنمول لیڈر گرفتار — November 26, 2026
مالدہ میں گنگا کے دریا کے کنارے سے مبینہ غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کے الزام میں ترنمول لیڈر گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق، اسلام موتھا باری کے حمید پور میں گنگا ندی سے مٹی نکال کر اسے اپنے اینٹوں کے بھٹے تک پہنچا رہے تھے۔مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بدھ کے روز پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور کالیاچک-2 پنچایت سمیتی کے بھومی کرمادھیکش نذر الاسلام کو گنگا ندی کے کنارے سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مٹی نکالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اسلام موتھا باری کے حمید پور میں گنگا ندی سے مٹی کی کھدائی کر رہے تھے اور اسے اپنے اینٹوں کے بھٹے تک پہنچا رہے تھے۔ حال ہی میں مقامی باشندوں نے ضلع کے اراضی اور اراضی اصلاحات محکمے میں اسلام کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ جانچ کے دوران محکمے کے افسران کو مبینہ طور پر شکایات درست پائی گئیں۔
غیر قانونی طور پر مٹی نکالنے کے معاملے میں ایک ریونیو افسر نے منگل کے روز موتھا باری پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی، جس کے بعد بدھ کو اسلام کو گرفتار کر لیا گیا۔اس گرفتاری کو لے کر ضلع کے بی جے پی اور ترنمول رہنماو¿ں کے درمیان الزام تراشی شروع ہو گئی ہے۔بی جے پی رہنما نیلانجن داس نے دعویٰ کیا کہ اسلام کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے اینٹوں کا بھٹہ چلا رہے تھے، لیکن اب تک کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔دوسری جانب ممتا بنرجی کے دھڑے کے ترنمول رہنما بسواجیت گھوش نے اس کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا۔

مالدہ میں گنگا کے دریا کے کنارے سے مبینہ غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کے الزام میں ترنمول لیڈر گرفتار...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn