Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جنوبی دیناج پور کے تالاب میں کشتی الٹنے سے 2 مبینہ نشے میں دھت نوجوانوں کی موت

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

جنوبی دیناج پور کے تالاب میں کشتی الٹنے سے 2 مبینہ نشے میں دھت نوجوانوں کی موت
جنوبی دیناج پور کے تالاب میں کشتی الٹنے سے 2 مبینہ نشے میں دھت نوجوانوں کی موت — November 26, 2026
جنوبی دیناج پور کے تالاب میں کشتی الٹنے سے 2 مبینہ نشے میں دھت نوجوانوں کی موت
ذرائع کے مطابق، کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام چھ افراد پانی میں جا گرے۔مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور ضلع کے پاتیرام میں منگل کی دیر رات ایک بڑے تالاب میں چھ افراد سے بھری کشتی الٹ گئی۔ مبینہ طور پر نشے میں دھت یہ نوجوان پکنک منانے کے بعد کشتی پر سوار ہوئے تھے۔ اس حادثے میں دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔مہلوکین کی شناخت مرینانک گھوش اور پرتھویش ساہا کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی عمر 29 سال تھی اور وہ گنگارام پور کے رہائشی تھے۔ دونوں اپنے خاندانی کاروبار میں ہاتھ بٹاتے تھے۔
بدھ کی صبح پاتیرام تھانے کی حدود میں اتر کھاپور گاو¿ں کے مشرقی حصے میں واقع کرشن ساگر تالاب سے دونوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بالور گھاٹ ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، منگل کی رات چھ نوجوان تالاب کے کنارے پکنک منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
پکنک کے بعد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں وہ ایک چھوٹی کشتی پر سوار ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام چھ افراد پانی میں جا گرے۔ان میں سے چار نوجوان بانس کے کھمبوں کا سہارا لے کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے، جبکہ گھوش اور ساہا ڈوب گئے۔ بچ جانے والوں کی شناخت ارگھہ دیپ ساہا، سورَو راہا، سومک گوہا اور راجو مالی کے طور پر ہوئی ہے۔ مالی اس تالاب کا نگراں ہے۔حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔چاروں بچ جانے والے نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے پاتیرام پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔
کیک کی دکان میں آگ
بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے جنوبی دیناج پور کے بالور گھاٹ میں ڈنلوپ موڑ کے قریب مٹھائی اور کیک کی دو متصل دکانیں آگ کی زد میں آکر مکمل طور پر جل گئیں۔ ایک تیسری دکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں 90 منٹ سے زیادہ وقت لگا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق تقریباً 5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

جنوبی دیناج پور کے تالاب میں کشتی الٹنے سے 2 مبینہ نشے میں دھت نوجوانوں کی موت...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn