Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کھری باڑی کے دھان کے کھیت میں جنگلی ہاتھی مردہ پایا گیا، کرنٹ لگنے کا شبہ

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کھری باڑی کے دھان کے کھیت میں جنگلی ہاتھی مردہ پایا گیا، کرنٹ لگنے کا شبہ
کھری باڑی کے دھان کے کھیت میں جنگلی ہاتھی مردہ پایا گیا، کرنٹ لگنے کا شبہ — November 26, 2026
کھری باڑی کے دھان کے کھیت میں جنگلی ہاتھی مردہ پایا گیا، کرنٹ لگنے کا شبہ
محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق، مقامی باشندوں نے سلی گوڑی سے تقریباً 35 کلومیٹر دور چنداجوتے کے ایک دھان کے کھیت میں ہاتھی کو مردہ حالت میں پڑا دیکھا تھا۔
کورسونگ فاریسٹ ڈویڑن کے اہلکاروں نے بدھ کے روز سلی گوڑی سب ڈویڑن کے کھری باڑی بلاک میں ایک دھان کے کھیت سے جنگلی ہاتھی کی لاش برآمد کی۔
محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق، مقامی باشندوں نے سلی گوڑی سے تقریباً 35 کلومیٹر دور چنداجوتے کے ایک دھان کے کھیت میں ہاتھی کو مردہ حالت میں پڑا دیکھا تھا۔ چنداجوتے ہندوستان-نیپال سرحد کے قریب واقع ہے اور ٹکڑی جھاڑ رینج کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
محکمہ جنگلات کے ایک ذرائع نے بتایا، ”صبح تقریباً 5:30 بجے گاو¿ں والوں نے ہمیں ہاتھی کی لاش کے بارے میں اطلاع دی۔ ہم موقع پر پہنچے تو جانور کھیت میں مردہ پڑا تھا۔ یہ کم عمر مادہ ہاتھی تھا۔ لاش کے قریب بجلی کا ایک کھمبا اور تار بھی پڑا ہوا ملا۔“
کورسونگ کے ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر دیویش پانڈے نے بتایا کہ ہاتھی کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فصل کی کٹائی کے موسم میں ہاتھی خوراک کی تلاش میں قریبی جنگلات سے نکل کر دیہات میں داخل ہو جاتے ہیں۔ انہیں شبہ ہے کہ یہ ہاتھی بھی خوراک کی تلاش میں گاو¿ں میں داخل ہوا تھا اور اسی دوران بجلی کے ایک زندہ تار کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پانڈے نے کہا، ”ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گاو¿ں والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ یہ جانچ ریاستی بجلی تقسیم کار کمپنی اور پولیس کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔ اگر اس واقعے کے لیے کوئی ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کھری باڑی کے دھان کے کھیت میں جنگلی ہاتھی مردہ پایا گیا، کرنٹ لگنے کا شبہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn