Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ’ایشور پور‘ رکھنے کا مطالبہ، وشو ہندو پریشد نے پورے شہر میں لگائے پوسٹر

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ’ایشور پور‘ رکھنے کا مطالبہ، وشو ہندو پریشد نے پورے شہر میں لگائے پوسٹر
اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ’ایشور پور‘ رکھنے کا مطالبہ، وشو ہندو پریشد نے پورے شہر میں لگائے پوسٹر — November 26, 2026
اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ’ایشور پور‘ رکھنے کا مطالبہ، وشو ہندو پریشد نے پورے شہر میں لگائے پوسٹر
یوگی آدتیہ ناتھ کے اتر پردیش کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایک کے بعد ایک اردو سے مشابہ ناموں والے مقامات کے نام تبدیل کیے گئے تھے۔ مغل سرائے کا نام دین دیال اپادھیائے مارگ اور الہ آباد کا نام پریاگ راج کر دیا گیا تھا۔ اس طرح کئی دیگر مقامات بھی نئے ناموں سے پہچانے جانے لگے۔ اب بنگال میں بھی اسی روایت کو آگے بڑھانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے! شمالی دیناج پور کے اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ایشور پور رکھنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ جمعرات کو پورے شہر میں ایشور پور کے مطالبے والے پوسٹر نظر آئے۔ ان پوسٹروں پر وشو ہندو پریشد کا نام درج ہے۔ اس معاملے پر سیاسی بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔ اسلام پور کی بائیں بازو اور کانگریس قیادت نے وی ایچ پی کے اس مطالبے کی مخالفت کی ہے۔
اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ’ایشور پور‘ رکھنے کے مطالبے کو لے کر وشو ہندو پریشد نے شہر کے داخلی راستے پر ’ایشور پور شہر میں آپ کا استقبال ہے‘ کا بینر لگا کر اپنی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے۔ ضلع بی جے پی قیادت نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی ہے۔ بدھ کی رات سے ہی یہ بینر نظر آنے لگے تھے۔ جمعرات کو وشو ہندو پریشد کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو اسلام پور کی سڑکوں پر اس مطالبے کے حق میں آواز اٹھاتے دیکھا گیا۔
اب یہ تحریک صرف شہر تک محدود نہیں رہی۔ وی ایچ پی نے اسلام پور کے وسیع علاقے میں اپنی مہم پھیلانے کے لیے مختلف مقامات پر ’ایشور پور‘ کے نام سے بینر لگائے اور تشہیر میں تیزی پیدا کر دی۔ اسلام پور شہر کے داخلی راستوں پر بھی ’ایشور پور میں خوش آمدید‘ کے بینر اور پوسٹر لگائے گئے۔
اس واقعے کے بعد پورے شہر میں کافی ہلچل مچ گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، بدھ کی رات وشو ہندو پریشد کے کارکنوں اور حامیوں نے اسلام پور شہر کے بس ٹرمینس، شری کرشن پور اور علی گنج علاقوں میں یہ بینر اور پوسٹر لگائے۔ اس کے علاوہ شہر میں داخل ہونے والے مختلف راستوں پر ریاستی اور قومی شاہراہوں کے کنارے بھی ’ایشور پور میں خوش آمدید‘ کے بینر اور پوسٹر لگائے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ مہم اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ایشور پور رکھنے کے مطالبے کو سامنے رکھ کر شروع کی گئی ہے۔
وشو ہندو پریشد کے ضلعی سکریٹری ششانک گنگوپادھیائے نے بتایا کہ انتخابات سے قبل اسلام پور میں ایک جلسے کے دوران بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ایشور پور رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔
ریاست میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد شہر اور اس کے داخلی راستوں پر اس طرح کے بینر اور پوسٹر لگائے جانے کو وعدے پر عمل درآمد کی پہلی کڑی قرار دیتے ہوئے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری ارون رشید نے کہا، ”اسلام پور کئی دہائیوں سے موجود ہے۔ نام تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ یہ تاریخ کو بدلنے کی کوشش ہوگی۔“سی پی ایم کے استاد رہنما تاپس داس کے مطابق، ”یہ تاریخ کو بدلنے کی سازش ہے۔“مجموعی طور پر اس پورے معاملے نے اسلام پور شہر میں زبردست تجسس اور بحث کو جنم دے دیا ہے۔

اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ’ایشور پور‘ رکھنے کا مطالبہ، وشو ہندو پریشد نے پورے شہر میں لگائے پوسٹر...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn