National

متھرا میں مال گاڑی کے 12 ڈبے پٹری سے اترے، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

متھرا میں مال گاڑی کے 12 ڈبے پٹری سے اترے، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

جے پور، 22 اکتوبر : دہلی-ممبئی ریلوے لائن پر متھرا کے ورنداون ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کی رات ایک مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور کئی ٹرین خدمات کو تبدیل شدہ روٹس سے چلایا جا رہا ہے۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن کے مطابق، نارتھ سینٹرل ریلوے کے آگرہ ڈویژن پر متھرا-پلوال سیکشن پر ورنداون روڈ-اجھائی کے درمیان مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے، ٹرین نمبر 12415 اندور-نئی دہلی ٹرین سروس بدھ کے روز اندور سے تبدیل شدہ روٹ سوائی مادھے پور-جے پور-ریواڑی -نئی دہلی ہوکر چلائی گئی ہے۔ اسی طرح ٹرین نمبر 12475، ہاپا - شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ٹرین سروس بدلے ہوئے روٹ پر سوائی مادھو پور-جے پور-ریواڑی-نئی دہلی کے راستے چلائی جائے گی۔ شری گنگا نگر سے روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 12486، شری گنگا نگر- ناندیڑ ٹرین سروس تبدیل شدہ راستے وایا دہلی - ریواڑی - الور - متھرا کے راستے چلے گی، ٹرین نمبر 12472، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا - باندرہ ٹرمینس ٹرین سروس شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے چلنے والی ہے، وہ تبدیل شدہ راستے نئی دہلی- ریواڑی- الور- متھرا کے راستے چلے گی۔ ٹرین نمبر 20156، نئی دہلی ڈاکٹر امبیڈکر نگر ٹرین سروس - نئی دہلی سے روانہ ہونے والی ریواڑی-الور-متھرا کے راستے تبدیل شدہ روٹ پر چلائے جائے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 12172، ہریدوار-ممبئی (لوکمانیہ تلک ٹرمینس) ٹرین سروس ہریدوار سے روانہ ہونے والی تبدیل شدہ روٹ ریواڑی-الور-متھرا کے راستے، ٹرین نمبر 22408، حضرت نظام الدین امبیکاپور ٹرین سروس جس کی حضرت نظام الدین سے روانگی ہے وہ تبدیل شدہ روٹ نئی دہلی- ریواڑی -الور-متھورا کے راستے اور ٹرین نمبر 12416، نئی دہلی اندور ٹرین سروس جس کی روانگی نئی دہلی سے ہے وہ تبدیل شدہ روٹ ریواڑی-الور-متھرا کے راستے چلائی جائے گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments